ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے الزام میں دو لوگوں پر معاملہ درج

بھٹکل میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے الزام میں دو لوگوں پر معاملہ درج

Thu, 07 May 2020 22:07:50    S.O. News Service

بھٹکل 7/مئی (ایس او نیوز) کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں دو لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جن کی شناخت نوائط کالونی کے رہنے والے عبدالوزیر (33) اور محمد تنویر (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں الگ الگ بائک پر بغیر ماسک لگائے شہر میں  گھومتے ہوئے پائے گئے تھے اور ان کے پاس گھر سے باہر نکلنے کا کوئی اجازت نامہ (پاس) نہیں تھا۔ پولس نے بتایا کہ ان دونوں کی موٹر بائک کو بھی پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 

 


Share: